6 اکتوبر 2016 - 13:19
ولایتی: شام میں 80 ممالک سے دہشتگردوں کی موجودگی عالمی امن کے لئے بہت بجڑا خطرہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر خارجہ اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کے اسٹراٹیجک مرکز کے سربراہ علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ شام میں 80 ممالک کے دہشت گرد موجود ہیں جو عالمی امن کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر خارجہ اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کے اسٹراٹیجک مرکز کے سربراہ علی اکبر ولایتی نے سویڈن کے وزیر اعظم اور سابق وزير خارجہ گيرل بیلٹ سے ملاقات میں کہا ہے کہ شام میں 80 ممالک کے دہشت گرد موجود ہیں جو عالمی امن کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں۔

ولایتی نے کہا کہ اگر دہشت گرد اور عالمی طاقتیں شام ميں مداخلت بند کردیں تو شامی حکومت اور عوام اپنے داخلی مسائل کو حل کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔

علی اکبر ولایتی نے کہا کہ دہشت گرد شام میں امن و سلامتی کے لئے بہت بڑا خطرہ ہونے کے علاوہ عالمی امن و اماں کے لئے بھی سنجیدہ خطرہ ہیں۔

.......

/169